پانچ روزہ  تربیت مترجمین ورکشاپ میں ادارۂ نمت کی شرکت

جمعرات‏، 19‏ اکتوبر‏، 2023

جامعۃ المصطفی  العالمیہ اسلام  آباد کے دفتر کی جانب  سے پانچ روزہ  تربیت مترجمین ورکشاپ کا اہتمام، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں کیا گیا، جس کا مقصد   مترجمین کی علمی مہارت  کو بہتر بناناتھا۔ اس ورکشاپ میں ایسے افراد کو مدعو کیا گیا جو پہلے  سےچند کتابوں کا ترجمہ کر چکے تھے یا کسی علمی تحقیقی ادارے سے وابستہ تھے۔ پورے پاکستان سے  16 افراد  نے شرکت کی ۔ شرکاء میں اکثریت پی ایچ ڈی افراد کی تھی۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ مترجمین کو علم الترجمہ کے فن سے آگاہ کیاجائے  اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں مشغول اساتذہ گرامی کی خدمات لی جائیں  جو سالہا  سال سے  عربی / فارسی سے اردو یا برعکس خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس ورکشاپ میں ملک کے دیگر علمی وتحقیقی اداروں کے علاوہ ’’ نور الھدی ٰ مرکز تحقیقات (نمت)اسلام آباد‘‘ کی طرف سے  مولانا  ڈاکٹر غلام عباس اور  مولانا سید عرفان  علی کاظمی  نے شرکت کی ۔ مختلف یونیورسٹیز   اور اداروں کے ماہرین ، جنہوں نے علم ترجمہ کے فن پر  سالہا سال کام کیا تھا ، علم الترجمہ کی تاریخ، مبانی، ترجمہ کی مشکلات اس کا حل،  ثقافتی عناصر کی ترجمہ میں دخالت پر سیر حاصل بحث کی۔ ورکشاپ کا یہ دورہ علم الترجمہ کے حوالے سے ایک بہترین دورہ ثابت ہوا۔

اختتامی تقریب میں  حجت الاسلام والمسلمین  علامہ شیخ  محسن  علی نجفی اور پاکستان میں جامعۃ المصطفی کے نمائندہ ، حجت الاسلام والمسلمین  آغا محسن دادسرشت تہرانی بھی تشریف لائے جن کے دست مبارک سے شرکاء کو ورکشاپ کے بعد سرٹیفیکیٹ بھی دیے گئے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں