امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر “عالم آل محمد “کے عنوان سے علمی سیمینارحضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک سیمینار بعنوان “عالمِ آلِ محمد ” 7 ذیقعد 1444ھ بروز اتوار بمطابق 28 مئی، 2023 کو منعقد کیا گیا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی حجۃالاسلام علامہ امین شہیدی صاحب نے شرکت فرمائی۔سب سے پہلے نورالہدیٰ ٹرسٹ کے ذیلی ادارے نورالہدیٰ مرکز تحقیقات کے ڈائریکٹر مولانا سید رمیزالحسن موسوی صاحب نے ابتدائی کلمات کے عنوان سے مختصر خطاب کیا اور سیمینار میں شریک مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔ ان کے بعد معزز مقالہ نگاروں نے اپنے مقالات کا خلاصہ پیش کیا۔حجۃالاسلام ڈاکٹر اعجاز حسین نگری صاحب، نے حدیث رسول کے فروغ میں امام رضا علیہ السلام کے کردار کے عنوان سے اور حجۃالاسلام ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی نے الہیات اور امام رضا علیہ السلام کے عنوان سے اور حجۃالاسلام ڈاکٹر ساجد علی سبحانی صاحب نے علم اللغات اور امام رضا علیہ السلام اور ڈاکٹر قیصر عباس صاحب نے امام رضا علیہ السلام کی تدریسی روش کے عنوان سے نے اپنے اپنے مقالات کا خلاصہ پیش کیا۔حجۃالاسلام امین شہیدی صاحب نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شخصیت اور جامعہ الرضا کی کاوشوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ مقالہ نگاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔سیمینار کے اختتام پر جامعۃالرضا کے پرنسپل حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے نمت کے ڈائریکٹر، معزز مقالہ نگاروں اورمہمان خصوصی اور سیمینار میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا اور بعد میں عمامہ برداری کی تقریب رونما ہوئی۔یاد رہے کہ اس سیمینار میں چار علمی وتحقیقی مقالات پیش کیے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں