نور الھدیٰ مرکزتحقیقات (نمت ) اسلام آباد کے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے ساتھ الحلاق(Affiliation) اس الحلاق کے بعد جامعۃ المصطفی اسلام آباد میں مسئول پژوھش کے ساتھ پہلی میٹنگ 17/8/2023 منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ میں دیگر دو الحاق شدہ تحقیقی اداروں کے نمائندگان کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ نورالہدی مرکز تحقیقات اسلام آباد کے علاوہ ، البصیرہ اسلام آباد ، القلم اسکردو کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ نورالہدی مرکز تحقیقات کی جانب سے ڈائریکٹر نورالہدی مرکز تحقیقات مولانا سید رمیز الحسن موسوی صاحب اور مسئول دفتر نمت سید عرفان علی کاظمی نے شرکت کی ۔ میٹنگ کی صدارت مسئول پژوھش جامعۃ المصطفی تمائندگی اسلام آباد جناب ڈاکٹر کاظم سلیم صاحب نے کی ۔ جناب ڈاکٹر ندیم صاحب نے اس میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا اس کے بعد تمام اداروں کے نمائندوں نے اپنے اپنے اداروں کا تعارف کروایا اور اپنے ادارے کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور پاکستان میں تحقیقی کا م کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔اس کے بعد ڈاکٹر کاظم سلیم صاحب نے ان اداروں کے جامعۃ المصطفی کے ساتھ الحاق (Affiliation) کا لیٹر مذکورہ اداروں کے نمائندوں کی خدمت میں پیش کیے۔میٹنگ کے مقاصد1 ۔ الحاق (Affiliation) لیٹر تقدیم کرنا ۔2۔ ملحقہ اداروں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعارف۔3۔ اداروں کی رپورٹ کا جائزہ کہ پہلے ان اداروں نے کیا کیا کام کیا ہے اور مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں۔فیصلہ جات1۔ اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر ادارہ اپنے افراد کے تخصص کے مطابق کام کریں ۔2۔ ہر ادارہ علمی و تحقیقی نشستیں ، سیمینار اور کانفریسز منعقد کرسکتا ہے۔3۔ آیت خامنہ ای کے قرآنی افکار ونظریات کے حوالے ست مقابلہ مقالہ نویسی کے لیے ہر ادارہ کم از کم دو مقالے دے گا۔4۔ اس سال میں نمائندگی ان اداروں کے تعاون سے مترجمان ، مولفان ، اور محقان کی تربیت کریں گا ان کلاسز کا اعلان بعد میں ہو گا۔

����

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں