
Quran e Mubin -Tafseer-e-QuranPara-24
Downloadڈاکٹر محمد حسن رضوی صاحب نے مختلف مکاتب فکر کی قدیم و جدید تفاسیر میں سے اہم تفاسیر کا خلاصہ اور آسان ترجمہ قرآن پیش کیا ہے یہ تفسیر قرآن کے پاروں کی تعداد پر تیس ہے۔ اس لحاظ سے ایک اچھی کاوش ہے کہ قدیم و جدید تفاسیر سے ایک مختصر تفسیر کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ لیکن چونکہ ہر مفسر کی علمی حیثیت اور اس کا نقطہ نظر مختلف ہوتا ہے جو اس کی پوری تفسیر پر غالب ہوتا ہے۔ اور اس کے ذریعے سے اس تفسیر کو سمجھنا اور اس کے بارے میں اظہار نظر کرنا آسان ہوتا ہے لیکن اس تفسیر میں چونکہ وحدت روش و اسلوب نہیں ہے کہ مختلف تفاسیر سے جو مطالب لیے گئے ہیں ان کا انتخاب کس حیثیت اور کس اسلوب کی بنا پر کیا گیا ہے اور انکی علمی حیثیت کیا ہے؟اور تفاسیر کے خلاصہ میں کیا روش اپنائی گئی ہے کن مطالب کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ تمام چیزیں اس کی افادیت میں کمی کا باعث ہیں البتہ اس کے باوجود یہ ایک علمی اور قابل ستائش کاوش ہے۔ اس تفسیر میں مختلف مکاتب فکر کی قدیم و جدید اہم تفاسیر کا خلاصہ اور قرآن مجید کا آسان اردو ترجمہ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین تبصرے