حالیہ پوسٹس

نور الھدیٰ مرکزتحقیقات (نمت ) اسلام آباد کے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے ساتھ الحلاق(Affiliation) اس الحلاق کے بعد جامعۃ المصطفی اسلام آباد میں مسئول پژوھش کے ساتھ پہلی میٹنگ 17/8/2023 منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ میں دیگر دو الحاق شدہ تحقیقی اداروں کے نمائندگان کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ نورالہدی مرکز تحقیقات اسلام آباد کے علاوہ ، البصیرہ اسلام آباد ، القلم اسکردو کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ نورالہدی مرکز تحقیقات کی جانب سے ڈائریکٹر نورالہدی مرکز تحقیقات مولانا سید رمیز الحسن موسوی صاحب اور مسئول دفتر نمت سید عرفان علی کاظمی نے شرکت کی ۔ میٹنگ کی صدارت مسئول پژوھش جامعۃ المصطفی تمائندگی اسلام آباد جناب ڈاکٹر کاظم سلیم صاحب نے کی ۔ جناب ڈاکٹر ندیم صاحب نے اس میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا اس کے بعد تمام اداروں کے نمائندوں نے اپنے اپنے اداروں کا تعارف کروایا اور اپنے ادارے کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور پاکستان میں تحقیقی کا م کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔اس کے بعد ڈاکٹر کاظم سلیم صاحب نے ان اداروں کے جامعۃ المصطفی کے ساتھ الحاق (Affiliation) کا لیٹر مذکورہ اداروں کے نمائندوں کی خدمت میں پیش کیے۔میٹنگ کے مقاصد1 ۔ الحاق (Affiliation) لیٹر تقدیم کرنا ۔2۔ ملحقہ اداروں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعارف۔3۔ اداروں کی رپورٹ کا جائزہ کہ پہلے ان اداروں نے کیا کیا کام کیا ہے اور مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں۔فیصلہ جات1۔ اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر ادارہ اپنے افراد کے تخصص کے مطابق کام کریں ۔2۔ ہر ادارہ علمی و تحقیقی نشستیں ، سیمینار اور کانفریسز منعقد کرسکتا ہے۔3۔ آیت خامنہ ای کے قرآنی افکار ونظریات کے حوالے ست مقابلہ مقالہ نویسی کے لیے ہر ادارہ کم از کم دو مقالے دے گا۔4۔ اس سال میں نمائندگی ان اداروں کے تعاون سے مترجمان ، مولفان ، اور محقان کی تربیت کریں گا ان کلاسز کا اعلان بعد میں ہو گا۔

����

امام علی علیہ السلام نے فرمایا

اے لوگو خود ہی اپنی اصلاح کی ذمہ داری سنبھال لو اور اپنی عادتوں کے تقاضوں سے منہ موڑ لو نہج البلاغہ حکمت 359

امام علی علیہ السلام نے فرمایا

امام علی علیہ السلام نے فرمایا؛

پانچ روزہ  تربیت مترجمین ورکشاپ میں ادارۂ نمت کی شرکت

امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر “عالم آل محمد “کے عنوان سے علمی سیمینارحضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک سیمینار بعنوان “عالمِ آلِ محمد ” 7 ذیقعد 1444ھ بروز اتوار بمطابق 28 مئی، 2023 کو منعقد کیا گیا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی حجۃالاسلام علامہ امین شہیدی صاحب نے شرکت فرمائی۔سب سے پہلے نورالہدیٰ ٹرسٹ کے ذیلی ادارے نورالہدیٰ مرکز تحقیقات کے ڈائریکٹر مولانا سید رمیزالحسن موسوی صاحب نے ابتدائی کلمات کے عنوان سے مختصر خطاب کیا اور سیمینار میں شریک مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔ ان کے بعد معزز مقالہ نگاروں نے اپنے مقالات کا خلاصہ پیش کیا۔حجۃالاسلام ڈاکٹر اعجاز حسین نگری صاحب، نے حدیث رسول کے فروغ میں امام رضا علیہ السلام کے کردار کے عنوان سے اور حجۃالاسلام ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی نے الہیات اور امام رضا علیہ السلام کے عنوان سے اور حجۃالاسلام ڈاکٹر ساجد علی سبحانی صاحب نے علم اللغات اور امام رضا علیہ السلام اور ڈاکٹر قیصر عباس صاحب نے امام رضا علیہ السلام کی تدریسی روش کے عنوان سے نے اپنے اپنے مقالات کا خلاصہ پیش کیا۔حجۃالاسلام امین شہیدی صاحب نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شخصیت اور جامعہ الرضا کی کاوشوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ مقالہ نگاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔سیمینار کے اختتام پر جامعۃالرضا کے پرنسپل حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے نمت کے ڈائریکٹر، معزز مقالہ نگاروں اورمہمان خصوصی اور سیمینار میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا اور بعد میں عمامہ برداری کی تقریب رونما ہوئی۔یاد رہے کہ اس سیمینار میں چار علمی وتحقیقی مقالات پیش کیے گئے ہیں۔

امام جعفر صادق علیہ السلام دور بنی امیہ کے اواخر میں اطلاع رسانی کے وسیع نیٹ ورک کی قیادت کر رہے تھے جس کا کام آل علی علیہم السلام کی امامت کی تبلیغ اور مسئلہ امامت کی درست تشریح کرنا تھا۔امام خامنہ ای11 جون 1979

علی علیہ السلام علی کی زبان سے

نور الہدی مرکز تحقیقات

حدیث رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم

إنّ الحسين (عليه السلام) مصباح الهدى وسفينة النجاة بے شک حسین علیہ السلام ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہیں امام حسین (ع) کی ولادت کی مناسبت سے مبارک ہو:اللہ تعالی کے کائنات انسانی پر بہت  احسان ہیں جن میں سے ایک بہت بڑا احسان کہ جس کے مقابلے میں کوئی اور احسان نہیں…

قال الامام موسیٰ الکاظم علیه السلام:” ایاک ان تمنع فی طاعت الله، فتنفق مثلیه فی معصیة الله ترجمہ ۔ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں : ” اطاعت خدا میں مال خرچ کرنے سے پرھیز نہ کرو ، ورنہ دو برابر خدا کی معصیت میں خرچ ھو جائے گا “۔

حدیث امام موسی کاظم علیہ السلام قال الامام موسیٰ الکاظم علیه السلام:” ایاک ان تمنع فی طاعت الله، فتنفق مثلیه فی معصیة الله “ترجمہ ۔حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں :” اطاعت خدا میں مال خرچ کرنے سے پرھیز نہ کرو ، ورنہ دو برابر خدا کی معصیت میں خرچ ھو جائے گا…